طیارہ چھوٹا، پی آئی اے پرواز جدہ ائیرپورٹ پر 50 مسافروں کو چھوڑ آئی

April 16, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) پی آئی اے کی پرواز طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ چھوڑ آئی،مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا، تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے ، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔