اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر 65 سال عمر کی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

April 16, 2024

علامتی فوٹو

اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کےلیے عمر کی حد کے معاملے پر اہم تعیناتیوں میں تحریک انصاف دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعیناتیوں کےلیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے ذریعے تعیناتیوں کےلیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی۔ ترمیم کے تحت 65 سال کی عمر کے بعد نئی تعیناتی ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ تعیناتی میں 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔