ہائیکورٹ، لاپتا شہری کی عدم بازیابی، سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی طلب

April 17, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاپتا شہری سمیر آفریدی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ سندھ اور متعلقہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیاکہ جب جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے تو بتایا جائے بندہ کس ادارے کے پاس ہے، لاپتہ شہری کی بزرگ والدہ نے بیٹے کی بازیابی کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہی ہوں، بیٹے کے بچے جیتے جی یتیم ہوگئے ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ سمیر آفریدی جبری طور پر لاپتا ، جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس میں تعین ہوچکا ہے،فوکل پرسن محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اہلخانہ کی مالی معاونت کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کردی ہے، جسٹس خادم حسین تینو نے ریمارکس دیئے کہ ایسی باتیں نہ کریں جس کا وجود ہی نہ ہو،ایک تفتیشی افسر کو بچانے کے لیے کتنے لوگ یہاں کھڑے ہیں، وہیل چیئر پر لاپتا بیٹے کے کیس کی پیروی کرنے والی بزرگ خاتون میڈیا کو گھریلو داستان سناتے ہوئے بیہوش ہوگئیں، عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔