دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 اور ون سے محدود فلائٹس کا آغاز، صرف مسافروں کو آنے کی ہدایت

April 18, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 اور ٹرمینل ون سے محدود فلائٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ صرف مسافر ایئرپورٹ تشریف لائیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ منسوخ فلائٹس کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق دبئی ایئرپورٹ ٹرمینل ون پر فلائٹس کی لینڈنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پر ٹرمینل 2 بھی آپریشنل ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق فلائٹس شیڈول دیکھ کر ایئرپورٹ تشریف لائیں۔ دبئی ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ قریبی ایئرپورٹ پر بھیجی گئی فلائٹس واپس آ رہی ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ ایئر پورٹ کے آغاز سے اب تک ایسے غیر معمولی حالات نہیں آئے ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔