ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

April 18, 2024

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس پی بی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 5 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے۔