مسجد نبویﷺ میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

April 19, 2024

مسجد نبویﷺ میں گزشتہ ہفتے 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے (سعودی پریس ایجنسی ) کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد میں آنے والے لوگوں کی آمد سے متعلق بتا دیا۔

مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق پچھلے ہفتے 55 لاکھ 48 ہزار 288 لوگوں کی مسجد نبوی میں آمد ہوئی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار سے زائد لوگوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور 1 لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔