سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرد و غبار کا طوفان

April 21, 2024

فائل فوٹو

مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے، جنوبی شہر محایل، رجال المع، نجران، بیشہ اور جازان میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

سعودی محکمۂ تعلیم نے عسیر ریجن کے بڑے شہروں اور دیگر متاثرہ شہروں میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی محکمۂ موسمیات نے ہائی ویز پر تیز ہوا چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔