میرے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں: شہزاد فاروق

April 21, 2024

اسکرین گریب

لاہور کے حلقے این اے 119 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شہزاد فاروق نے کہا ہے کہ میرے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں، ٹینٹ اکھاڑے جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشہزاد فاروق نے دعویٰ کیا کہ مجھے بڑی پیشکشیں بھی کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختون خوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔

صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔