دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز ویمنز نے آخری گیند پر فتح پالی

April 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز خواتین نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آخری گیند پر دو ہدف حاصل کرکے وکٹوں سے شکست دیدی اور تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی اس ہار کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ میں براہ راست کوالی فائی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسٹیفنی ٹیلر 73 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔ پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ کراچی میں پاکستان ٹیم 223 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سدرہ امین چار نے چوکوں کی مدد سے 50 اور بسمہ معروف نے تین چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے۔ فاسٹ بولر شنیل ہنر اور کرشما رامارک نے تین، تین جبکہ ایفی فلیچر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز44 ، شیمین کیمبل 52 اور اسٹیفنی ٹیلر نے 73 رنز اسکور کیے۔