نہیں ملتی مناسب قیمتوں پر
یہاں کوئی بڑی شے ہو کہ چھوٹی
گرانی کی بدولت چِھن گئی ہے
عوام النّاس کے ہاتھوں سے روٹی
کراچی میں کم عمر لڑکے کی جانب سے بس چلانے پر 50 ہزار روپے کا چالان کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے فلم انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کے حوالے سے شکوہ کیا ہے۔
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر پیپر اسپرے کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پلان کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے قریب ہیں۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس قیام امن کے لیے ہونی چاہیے نہ کہ امن مسلط کرنے کیلیے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنادیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا مقصد ووٹ کاٹنا نہیں لوگوں میں امید جگانا ہے، نارتھ ناظم آباد کی شاہراہ نور جہاں میں نے بنوائی ہے اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے،
برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کی طرف سے اپنے ساتھی کی برطرفی کے خلاف جاری ہڑتال کو مزید 48 گھنٹوں تک طول دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
دبئی کی شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سو چالیس کلومیٹر کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کرلی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ڈیمنشیا کی بیماری برطانیہ میں ہر سال 76 ہزار سے زائد انسانی جانیں لینے کا سبب بن رہی ہے ۔ این ایچ ایس تشخیص کے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار رہا ہے۔ سامنے آنیوالے خوفناک اعدادو شمار نے ہلچل مچا دی۔