معین اختر کے انتقال سے مزاح میں پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکا، گورنر سندھ

April 22, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معین اختر کے انتقال سے مزاح کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلاء آج تک پر نہیں کیا جاسکا۔

لیجنڈ فنکار معین اختر کی 13ویں برسی پر گورنر سندھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسٹیج و ٹیلی ویژن کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی یادیں آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، معین اختر عظیم اداکار تھے جو کسی بھی کردار میں جان ڈال دیتے تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ انور مقصود کے اسکرپٹ اور معین اختر کی اداکاری نے ہمیں کئی برس تک محظوظ رکھا، لیجنڈ معین اختر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔