مارچ 2024، 9 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہو گیا

April 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مارچ 2024 ،پاکستان کا 9سال بعدکرنٹ اکاونٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس ہو گیا ،اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے۔یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاونٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سر پلس تھا جبکہ مارچ 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا تھا۔