صدر ابراہیم رئیسی سپریم ایرانی لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی کے قریبی رفقا میں شامل

April 23, 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان آمد8سال بعد کسی ایرانی صدر کا دورہ پاکستان ہے اور صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہونے والے ابراہیم رئیسی کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے سپریم ایرا نی لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی کے قریبی رفقا میں شامل ، ایرانی صدر کے والد سید حاجی بھی معروف مذہبی رہنما رہ چکے ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے شاہد موتاہاری یونی ورسٹی سے قانون میں پی ایچ ڈی حاصل کی،وہ5 سال کے تھے جب ان کے والد اس دنیا سے چل بسے تھے۔

دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سیاہ رنگ کا گاؤن اور تربان پہنے دکھائی دیتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ گاؤن کی یہ علامت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کا تعلق حضرت محمد ﷺ کی آل اولاد سے ہے۔