بھارتی عزائم، ایران سے بھی بات کرنی چاہئے، اعزاز چوہدری

April 23, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نےکہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ درجہ حرارت کم کرنے میں فائدہ ہے، مودی کی عربوں سے متعلق سوچ عرب ممالک تک پہنچنی چاہئے، انڈیا پاکستان میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، انڈیا نے پاکستان میں گھس کر ہمارے بیس لوگ مارے ہیں، ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان بہت اچھی بات ہے، ہندوستان کے عزائم کے بارے میں ایران سے بھی بات کرنی چاہئے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم صدیقی اور ماہر بین الاقوامی قوانین احمر بلال صوفی بھی شریک تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ انڈیا کے پیچھے جب تک امریکا کی سپورٹ ہے۔