فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کیخلاف سخت مزاحمت جاری

April 24, 2024

فائل فوٹو

فلسطینی گروپس کی اسرائیلی فوج کے خلاف سخت مزاحمت جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے مرکز میں گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی ناہول بریگیڈ نے شدید حملہ کیا تو غزہ کے شمال میں بھی فلسطینیوں کی شدید مزاحمت دیکھی گئی۔

اس دوران اسرائیل کے متعدد فوجی شدید زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فوج کا میجر سالم خریشات مارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ سے 5 کلومیٹر دور زیکیم ملٹری بیس پر راکٹ حملے میں بھی متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی شہر سدیروت کے گودام پر راکٹ لگنے سے آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے جڑے اسرائیلی شہر سدیروت کے رہائشیوں کو دوبارہ شہر خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔