• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 روز، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے 200 روز مکمل ہوگئے، اس دوران جنگی جرائم کی مرتکب اسرائیلی فوج نے 75 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسایا۔

ان حملوں کے نتیجے میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسرائیل کے ان وحشیانہ حملوں نے مکانات، اسپتال، مساجد، تعلیمی ادارے کچھ نہ چھوڑا اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

حماس نے دو سو روز کو اسرائیل کی شرمناک شکست قرار دے دیا، القسام بریگیڈ نے قابض فوج کی جارحیت ختم ہونے تک آہنی مزاحمت جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب غزہ کے نصر اسپتال میں اجتماعی قبروں سے مزید لاشیں برآمد ہوئیں، جنکی تعداد 310 تک جا پہنچی ہے۔

اب خون آشام اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں حملے جاری ہیں، جس میں حزب اللّٰہ کے دو ارکان شہید ہوئے۔

حزب اللّٰہ نے جوابی حملے میں شمالی اسرائیل میں دو اسرائیلی فوجی اڈوں کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید