غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 79 فلسطینی شہید

April 24, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 79 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئے حملوں میں 86 افراد زخمی بھی ہوئے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 262 ہوگئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 77 ہزار 229 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔