وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری، نوجوانوں سے ملکی ترقی کا حلف لیا

April 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہا ز شریف نے بدھ کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے مزار پر پھول چڑھائے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔