قومی اسمبلی وجود میں آنے کے 2 ماہ بعد بھی قائمہ کمیٹیاں نہیں بن سکیں

April 25, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)ملک کی 16ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2ماہ ہونے کو ہیں مگرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن سکیں۔پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی نے 29 فروری کو حلف اٹھایا تھا مگر پارلیمانی بزنس، قانونی سازی اوراہم امورپرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن سکی ہیں جب کہ قائمہ کمیٹیوں کو قانون سازی سمیت وزارتوں کے اہم پارلیمانی امور پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کیلئے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔