حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ اندروس بھی شامل

April 25, 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹٰی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیرمملکت آئی ٹی کمیٹی کی سربراہ ہونگی جبکہ تانیہ اندروس کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی کے ممبران میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ، ڈاکٹر سہیل منیر ، سلمان احمد ، محمد علی رضا بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق کمیٹی پاکستان کو ڈیجیٹل وژن کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کریگی،کمیٹی کا مقصد عبوری قیادت فراہم کرنا ، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کی بنیاد رکھنا ہے، تانیہ اندروس کینیڈین شہری ہیں، انہیں پی ٹی آئی دور میں بھی تعینات کیا گیا تھا ، اس وقت تانیہ اندروس کو غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے پر استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔