گلستان جوہر، گلشن معمار سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

April 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر، گلشن معمار سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے قریب تھا جبکہ اسکی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ کراچی گڈاپ ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن کے علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگ خوفزدہ ہوکے گھروں سے باہر نکل آئے۔