ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ

April 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ ،یہ دوسرا اسلامی ایکویٹی ای ٹی ایف ہے۔ جوکہ سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق 30 سرفہرست کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ماہانا ویلتھ لمیٹڈ کے زیر انتظام ماہانا اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ایم آئی آئی ای ٹی ایف) کی لسٹنگ کے لیے رسمی طور پرروایتی گونگ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ عاکف سعید، چیئرمین ایس ای سی پی، اورپاکستان میں سویڈن کے سفیر مسٹر ہنرک پرسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ماہانا ویلتھ لمیٹڈ کے شریک بانی اور سی ای او محمد شمعون طارق سی ایف اے مہمان خصوصی، فرخ ایچ خان، ایم ڈی اور سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی، پی ایس ایکس اور ایم ڈبلیو ایل کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔