سونا فی تولہ 1100؍ روپے مہنگا

April 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1100روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2309 ڈالر سے بڑھ کر 2320 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2650 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔