انفارمیشن افسر کراچی منیر احمد جلبانی کی ہمشیرہ کا انتقال، محمد سلیم خان اور دیگر کا اظہار تعزیت

May 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انفارمیشن افسر کراچی منیر احمد جلبانی کی ہمشیرہ کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آبائی گائوں رتو ڈیرو میں ادا کی گئی ، سیاسی وسماجی، صحافی و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، دریں اثنا سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد سلیم خان ، ڈائریکٹراطلاعات (ایڈورٹائزمنٹ ) محمد یوسف کابورو، اختر علی سرہیو ، منصور راجپوت ، حزب اللہ میمن ، ریاض میمن ، امتیاز علی جویو اور دیگر افسران نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔