اشتیاق بیگ کی سربراہی میں پاکستانی بزنس مینوں کا وفد مراکو روانہ

May 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مراکو کے اعزازی قونصل جنرل ،ایف پی سی سی آئی کی پاک مراکو بزنس کونسل اور پاک مراکو بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ کی سربراہی میں 25 رکنی پاکستانی بزنس مینوں کا وفد مراکو روانہ ہوگیا ،وفد میں ممبر پارلیمنٹ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بھی شامل ہیں۔