ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز لیک کیس، شریک ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

May 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کےکیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کردی اور عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع کردی ۔