اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں مظاہرے

May 25, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے تحت اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 2جون کو شارع فیصل پر ہونے والے عظیم الشان اور تاریخی ”غزہ ملین مارچ“کے سلسلے میں شہر بھر میں 100سے زائد اہم پبلک مقامات ومساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور امریکا واسرائیل کی مذمت کی گئی،مظاہروں سے امراء اضلاع توفیق الدین صدیقی،عبدالجمیل،محمد اسلام،محمد یوسف، فاروق نعمت اللہ، سید وجیہ حسن، عرفان احمد، سید عبد الرشید، مولانا فضل احد، مولانا مدثر حسین انصاری، عبد الرزاق خان، ضلع شرقی کے سکریٹری ڈاکٹر فواد، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا، اتوار 26 مئی کو ملینیم شاپنگ مال کے سامنے معذور و اسپیشل افراد کا احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔