حادثات اور واقعات میں 6 افراد جاں بحق

May 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد انڈر پاس سے غریب آباد جاتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 32 سالہ محمد اظہر جاں بحق ہوگیا ، کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق ہوگیا،کورنگی ابراہیم حیدر میں سمندر میں ڈوب کر 50 سالہ رحمت اللہ جاں بحق ہوگیا، علاوہ ازیں ساحل سمندر دو دریا کے قریب سے 43 سالہ سید گل عجب شاہ کی لاش ملی ،سرجانی ٹائون یوسف گوٹھ میں واقع مکان سے 18 سالہ اریبہ دختر رمضان کی پھندا لگی لا ش ملی ،نور شاہ قبرستان مواچھ گوٹھ میں زیر تعمیر پلاٹ سے65 سالہ ولی محمد ولد محمد حسین کی کئی روز پرانی لاش ملی۔