حافظ سلمان پر فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار، ایف آئی آر درج کی جائے، جے یو آئی

May 06, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جے یو پی رابطہ کے رہنمائوں مولانا محمد خان شیرانی ،پیر قاری عبدالمنان، مفتی عابد اور دیگر نے کہا ہے کہ شہر میں ڈکیتی کے واقعات میں شہریوں کا جان و مال محفوظ نہیں انتظامیہ خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری کے صاحبزادے حافظ سلمان کو گزشتہ روز دوران ڈکیتی فائر نگ کرنے والے ڈاکوئوں کو گرفتار اور وا قعہ کی ایف آی آر درج کی جائے ،انہوں نے حکومت سے شہریوں کے جان و مال کی حفا ظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔