کوئٹہ : پولیس کارروائیوں میں 16 افراد گرفتار

May 07, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات ، اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق ہدایت پر ایس ایچ او صدر حاجی عبدالحئی گرانی نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحیم کو گرفتار کرکے 1کلو چرس 400گرام شیشہ آئس برآمدکرلیا جبکہ ایس ایچ او منظور شہیدروف جبار شاہوانی نے موٹر سائیکل چھننے والے فوری کے محمد صادق اور ظاہر شاہ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا ایس ایچ او بروری ندیم خان نے اشتہاری ملزم محب احمد کو اور نجی گن مین روشن کو گرفتار کرکے رائفل بمعہ راونڈ جبکہ ایس ایچ او شالکوٹ راشد نے اشتہاری ملزمان نیاز محمد اور اختر کو گرفتار کرکے اسلحہ ایس ایچ او ہنہ اوڑک نوید کاکڑ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان فیض ، سراج ، عین الدین ، نجیب ، اشرف ، عبدالعلی ، مولاداد ، ملک فرحان کو گرفتار کرلیا۔