میرمحمد الفت کا خلاء دہائیوں تک پُر نہیں ہوسکے گا‘ سردار اختر مینگل

May 19, 2024

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل مرکزی کابینہ و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ادیب ، مصنف ، شاعر ، کمپیئر ،افسانہ نگار میر محمد الفت کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں زبان و ادب کے شعبہ میں ان کی وفات سے جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ دہائیوں میں پر نہیں ہو سکے گا بیان میں مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی گئی ہے۔