کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 11 پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 56 پیسے تک کی کمی،پاؤنڈ بھی 14 پیسے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 278.10 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 278.35 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی۔