اسٹاک مارکیٹ، تیزی کی بڑی لہر، 1000 پوائنٹس کا اضافہ

June 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پرمنتخب خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں 1000پوائنٹس کا نمایاں اضافہ،75ہزار پوائنٹس کی حد بحال،54.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں103ارب 17 کروڑ46لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 27.45فیصد زیادہ رہا۔