جماعت اسلامی بلوچستان و ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت

May 23, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی و ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کےوفد نے مولانا عبدالحق ہاشمی کی قیادت میں ایران کے قونصلیٹ جاکر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر فاتحہ خوانی و تعزیت کی ، وفد میں علامہ مقصودعلی ڈومکی ، سید حبیب شاہ چشتی ، علامہ اخلاقی سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے ۔