کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس حکومتِ بلوچستان سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے کوئٹہ میں پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی تھیںتقریب میں انجینئر زمرک خان اچکزئی، شاہدہ رؤف، مختلف صوبائی محکموں کے افسران، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا بڑا ہدف رہا ہے، اس لیے بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ مسلسل مکالمہ ضروری ہے۔ زمرک اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجوہات کو سمجھ کر ہی اس کا مؤثر سدباب ممکن ہےشاہدہ رؤف نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔مقررین نے گڈ گورننس، بنیادی سہولیات، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، ہنرمندی، اساتذہ کی تربیت اور بچوں کی مثبت ذہن سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خاتمے کے لیے سیاسی و جمہوری مکالمے کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔