• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،علی مدد جتک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے مختلف علاقوں کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، مشکلات اور شکایات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے عوامی وفود اور شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں و حکام کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہےکھلی کچہری کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور متعلقہ حکام کے ذریعے ان کے حل کو یقینی بنانا ہےصوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید