کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے رہائشی بیگو خان نے صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے گمشدہ کمسن بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا آٹھ سالہ بیٹا نصیر احمد دو ماہ قبل صبح کے وقت جان محمد روڈ پر واقع گھر سے دودھ لینے کیلئے نکلا اور واپس نہیں آیا اس دوران ہم نے اس کو بہت تلاش کیا پولیس سے بھی رجوع کیا تاہم اس سے متعلق ہمیں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئیںہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کررہی ہےجان محمد روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے مالکان بھی فوٹیج فراہم نہیں کررہے انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے۔