کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں تاجر مزمل خان بریچ کی دکان میں لوٹ مار، زبردستی سامان لے جانے ،اغوا تشدد اوردھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہےبیان میں بھتہ خوری ، لوٹ مار، سامان لے جانےدھمکیوں اور تشدد کی ویڈیو بنانے کے عمل کی بھی مذمت کی گئی ہے۔