کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس 4 اکتوبرکومرکزی دفتر مجلس احرار اسلام پاکستان میں منعقد ہوگی اس سلسلے میں مجلس احرار اسلام کے رہنمائوں قاری محمد قاسم بلوچ اور مولانا محمد وقا ص حیدر نے بتایا ہے کہ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلےمیں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہےتحفظ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔