داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے نشتر ہسپتال کو 155 ویل چیئرز کا عطیہ

May 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے نشتر ہسپتال کو 155 ویل چیئرز کا عطیہ کی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا ہے کہ آج کل مہنگائی کے دور میں معذور اور بیمار افراد کوویل چیئر دینا کسی نعمت سے کم نہیں ، داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے 155 معیاری ویل چیئرز کا عطیہ خوش آئند ہے۔ داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تارہ عذرا داؤد نے کہا کہ ہم لوگ اب تک ملک بھر میں ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کر چکے ہیں،اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم، ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی ڈاکٹر محمد اقبال، محمد حنیف ممبر پاکستان نیشنل پولیو ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر عبدالولی، ڈاکٹر شاہ زمان، عثمان گیلانی، ڈاکٹر علی مہدی، نعیم الحسن،ڈاکٹر فرزین، سید شبر بخاری اور پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر معسود ہراج بھی موجود تھے ۔