جواء کھیلنے کے الزام میں7افراد گرفتار

June 14, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےجواء کھیلنے کے الزام میں7افراد کو گرفتار کر لیا۔جلیل آباد پولیس نے پرچی جواء کروانے کے الزام میں ملزمان شہزاد،رفعت شہزاد،جمشید،یامین،فرحان کو قابو کیا جبکہ بستی ملوک پولیس نے ملزمان اللہ نواز اور اللہ دتہ کو گرفتار کیا جو آکڑہ جواء پرچی کھیل رہے تھے۔