جعلی زرعی ادویات بنانے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج

June 14, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جعلی زرعی ادویات بنانے پر2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔زراعت آفیسر اللہ رکھا نے پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نعیم اور ارشد جعلی زرعی ادویات بناتے ہوئے پائے گئے جہاں سے نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے جو جعلی ثابت ہوئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔