غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنا کر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں2افراد کیخلاف مقدمہ درج

June 15, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنا کر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد کو کارپوریشن آفیسر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ معلوم ہوا کہ ملزم فیاض اور محسن غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل سٹینڈ بنا کر شہریوں سے بھتہ وصول کر رہے تھے۔