خاتون سے زیادتی کی کوشش پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

June 15, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مظفرآباد کو شمیم مائی نے درخواست دی کہ وہ آم کے باغ میں کام کر رہی تھی کہ اچانک ملزم نصیر آگیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی شور شرابہ کرنے پر ملزم فرار ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔