چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

June 14, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بھیک مانگتے کچرا چنتے 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ،ان میں 7 سالہ شہباز، 12 سالہ تنویر، 13 سالہ ثمیر شامل ہیں بچوں کو معصوم شاہ روڈ اور وہاڑی چوک سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔