جہانگیر ترین کا ایرانی صدر و دیگر رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس

May 23, 2024

ملتان،لودھراں(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) سینئر سیاست دان جہانگیر خان ترین نے ایران میں ہونے والے المناک حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر رفقاء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں سوگواران اور ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔