تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر کے پریکٹیکل کے حوالے سے ایس اوپیز جاری

May 23, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے پریکٹیکل کے حوالے سے ایس اوپیز جاری کردیئے ہیں،اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ طلباء و طالبات کو انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان2024 کے عملی امتحان کے حوالے سے وضاحت جاری کی جاتی ہے کہ سال 2024 کے عملی امتحانات کا امتحان پارٹ فرسٹ اور پارٹ سیکنڈ دونوں کے نصاب سے ہو گا۔ نیز یہ کہ امیدواران کی رولنمبر سلپ کی پشت پر درج شق نمبر 03میں پارٹ سیکنڈ کے ساتھ پارٹ فرسٹ کا اضافہ تصور کر کے یو ں پڑھا جائے’’ انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحان پارٹ سیکنڈ اور پارٹ فرسٹ دونوں کے نصاب سے ہو۔