دیپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیوز نے ان کے حمل کی تصدیق کردی

May 25, 2024

اسکرین شاٹس

بھارتی ڈمپل گرل، اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیوز نے اُن کے حمل سے متعلق خدشات کا اظہار کرنے والے صارفین کو خاموش کروادیا ہے۔

یاد رہے کہ جب سے دیپیکا اور اُن کے شوہر، اداکار رنویر سنگھ نے اپنے ہاں ننھے مہمان کیمتوقع آمد سے متعلق اعلان کیا ہے، اُس وقت سےاداکارہ کا حمل متنازع بنا ہوا ہے۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ روز پیلے رنگ کی خوبصورت فراک پہنے ایک کاسمیٹک برانڈ سے متعلق منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی۔


اس دوران بھی سارے میڈیا کی نظریں ستمبر میں ماں بننے سے متعلق اعلان کرنے والی اداکارہ پرجمی رہیں۔

اداکارہ ان ویڈیوز میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور ساتھ میں اُن کی جسامت میں حمل سے متعلق تبدیلیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ اداکارہ کے حمل پر انگلیاں اٹھانے والے صارفین نے اچانک سے چپ سادھ لی۔

فلم ’گولیوں کی راس لیلاـ رام لیلا‘ کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرنے والے صارفین اب اُن کے چہرے پر حمل کے سبب آنے والے نور کی تعریفیں کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ قومی فریضے کی ادائیگی، ووٹ ڈالنے کے لیے رنویر سنگھ کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچی تھیں۔

پولنگ اسٹیشن سے وائرل ہونے والی ویڈیوز کے کمنٹ باکس میں صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ پیٹ پر تکیہ بھاند کر عوامی مقام پر نکلی ہیں تاکہ سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کے اپنے فیصلے کو چھپا سکیں۔