کچھ دنوں میں پریشر ککر پھٹ جائے گا، سابق صدر علوی

May 27, 2024

فائل فوٹو

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پریشر ککر پھٹ جائے گا جس کا نقصان ان پاکستانیوں کو بھگتنا پڑے گا جنہوں نے پاکستان کے اندر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے باہر فرار کے راستے ڈھونڈ لیے ہیں وہ اس نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوجائے ہم ایک مرتبہ پھر پاکستان کو وقار کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔