• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کے ذمہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 4 کھرب روپے کے واجبات ہیں، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان : فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان : فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ  وفاق کے ذمہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 4 کھرب روپے کے واجبات ہیں۔

اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ پن بجلی منافع کی ادائیگیاں ابھی مکمل نہیں ہوئیں، وفاق پیٹرولیم اور گیس پر عائد ایکسائز ڈیوٹی صوبے کے حصے میں منتقل نہیں کر رہا،  وفاق تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی وصول کر رہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات  نے کہاکہ سابق فاٹا انضمام کے باوجود ساتواں این ایف سی ایوارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، ضم اضلاع کے لیے صرف 168 ارب روپے جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ضم اضلاع کے ترقیاتی اخراجات میں 50 ارب روپے سے زائد کمی ہوئی، وفاق نے بے گھر افراد کے لیے اعلان کردہ 17 ارب روپے جاری نہیں کیے۔

قومی خبریں سے مزید